تحریک انصاف کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرصدارت سہ پہر کو بنی گالہ میں ہوگا جس میں عمران خان نوازشریف کی نااہلی کے بعد کی صورتحال پر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ کی لائحہ عمل پر ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کریں گے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے اتوار کے جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر غور ہوگا جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔