آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں مزید بارشیں ہونگی۔
ملک میں مون سون کا سپیل جاری، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برس رہے ہیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ڈی جی خان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے، خیبرپختون خوا کے علاقوں ملاکنڈ، ہزارہ مردان پشاور، کوہاٹ، بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، ادھر ژوب، قلات، سکھر، میرپور خاص میں بھی بارش ہو گی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر جھنگ میں اکیانوے ملی میٹر ہوئی، خیبرپختونخوا میں چیراٹ کے مقام پر انیس ملی میٹر بارش ہوئی، بلوچستان کے شہر خضدار میں تین ملی میٹر اور سندھ میں چھور کے علاقے میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نوکنڈی، اور دالبدین پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔