اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت سول جج محمد شبیر نی کی
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت سول جج محمد شبیر نی کی۔ ایف آئی کے وکیل کیجانب سے عدالت سے ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کے توسیع کرنے کی استدعا کی گئی۔ ظفر حجازی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی مخالفت کی ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ظفر حجازی کے ریمانڈ میں توسیع نہ کی جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سماعت کے بعد صحافی نے ظفرحجازی سے سوال کیا کہ حجازی صاحب آپ پر کوئی سختی ہے۔ ظفرحجازی نے جواب دیا کہ سختی ہی سختی ہے بلکہ بہت سختی ہے۔