شمالی کوریائی میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب میں تیزی
شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے اپنے ہاں امریکی میزائل شکن نظام کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا۔جرمن میڈیا کے مطابق جنوبی کورین وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج اپنے ’اسٹریٹیجک اثاثے‘ بھی جنوبی کوریا پہنچا دے گی۔ جمعہ کی شب کمیونسٹ شمالی کوریا کی جانب سے ایک نیا میزائل داغا گیا تھا، جو جاپان کی سمندری حدود کے قریب گرا تھا۔ جنوبی کوریا کی برطرف شدہ خاتون صدر پارک گن ہے کے دور میں امریکا سے تھاڈ نامی میزائل شکن نظام جنوبی کوریا پہنچانے کا کام شروع کیا گیا تھا، تاہم نئے جنوبی کوریائی صدر نے اس دفاعی نظام کے ماحول پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے یہ کام روک دیا تھا۔