سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق: ڈپٹی کمشنر عبدالجبار بلوچ
پنجگور میں پاک ایران سرحد کے قریب چیدگی کے مقام پر دہشتگردوں نے سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالجبار بلوچ کے مطابق سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ ڈی سی عبدالجبار بلوچ کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔ دھماکے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔