ملتان میں زیادتی کے بدلے زیادتی کیس کے ایک اور مرکزی ملزم اشفاق کو بھی گرفتار کرلیا گیا
ملتان میں پنچایت کے ظالمانہ فیصلے نے معصوم بچی کی زندگی اجاڑ دی،، ایک لڑکی سے زیادتی کے بدلے دوسری لڑکی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اقدار سے گرے اس واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنچایت کے سربراہ اور مرکزی ملزم عمر وڈا سمیت چوبیس افراد کو گرفتار کرلیا،،، ایک اور مرکزی ملزم اشفاق کی گرفتاری بھی نو دن بعد عمل میں آگئی، انسانیت سوز واقعہ کے اس مرکزی کردار نے پنچایت کے حکم پر سترہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ پر وزیراعلی پنجاب نے ڈی ایس پی اور متعلقہ پویس سٹیشن کے ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ معطل کردیا تھا، چیف جسٹس نے بھی واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی 16 جولائی کو ملتان کے علاقے مظفر آباد میں میں 12 سالہ لڑکی سےمبینہ زیادتی ہوئی جس کے بعد 18جولائی کو معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے پنچائیت لگی اور اس کے حکم پر ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے انتقامی زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے چھبیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا