کویت میں پی ٹی آئی انصاف ویلفئیر سوسائٹی نے وزیراعظم کی نااہلی پر خوشی کا اظہار کیا
کویت میں انصاف ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے انصاف ہاؤس خیطان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں نے وزیراعظم کی نااہلی اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر جشن منایا، کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کامیاب ہو گئی، جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف کویت سید صداقت علی کاکہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادر اور سچا لیڈر ہے جس نے پاکستانی قوم کو شعور دیا،عمران خان نے ثابت کردیا کہ ظالم اور کرپٹ اشرافیہ کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے تمام تر کوششیں بروئے کار لانی چاہیئں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی انتھک محنت نے کرپٹ حکمرانوں کو کیفرکردار تک پہنچایا