جرمنی کے میونخ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی زون میں مشکوک خاتون داخل ہوگئی،
جرمنی کے شہر میونخ کے ایئرپورٹ ٹرمینل ٹو کے سیکیورٹی زون میں مشکوک خاتون چیکنگ کے بغیر داخل ہو گئی،واقعے کے بعد میونخ ایئرپورٹ کےدونوں ٹرمینل خالی کرالیےگئے،مشکوک خاتون کے سیکیورٹی زون میں داخل ہونے کے بعد دو سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں،خاتون کو اب تک تلاش نہیں کیا جا سکا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی انتہائی خطرے والی بات نہیں، ٹر مینلز خالی کرانے کے باعث ساٹھ پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔