وزارت عظمی کی حلف برداری، عمران خان نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند

Jul 29, 2018 | 12:20

وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ عمران خان نے عوام کے درمیان حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عمران خان کی جانب سے عوام کے درمیان حلف اٹھانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ عمران خان ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ پر حلف اٹھا سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ عمران خان کے حلف اٹھانے کا معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ فیصلہ ایک سے دو روز میں ہوگا۔ یاد رہے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو بھی عوامی انداز میں حلف اٹھاچکے ہیں۔

مزیدخبریں