پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کا مقصد بین الاقوامی اور قومی تجارتی جہاز رانی کے بحری راستوں کو محفوظ بنانا ہے،پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل عمانی بحریہ کے آفیسرز اور دیگرعسکری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں،ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سفیر، عمانی نیوی کے آفیسرز ،مختلف ممالک کے سفراء اور عمانی و پاکستانی کمیونٹی نے جہاز کا دورہ کیا، پی این ایس سیف اور رائل عمانی نیوی کے جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے،پی این ایس سیف کا دورہ دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا