عمران خان نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت صدیقی کو الگ کردیا گیا -

Jul 29, 2018 | 13:30


اسلام آباد ہائی کورٹ میں آرٹیکل باسٹھ کے تحت عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژنل بینچ تبدیل کیا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا۔ سماعت کے لیےنو تشکیل شدہ بینچ میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا ہے۔ اب جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔ اس سے قبل پہلے بینچ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔ پہلے بینچ نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خاں کی نااہلی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا جس پر عدالت عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں