نوازشریف کے خون کی روانی متاثر، سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ
راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت شدید خراب ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ ہوگئی ہے ۔ پمز ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو نوازشریف کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی ہے اور دونوں بازوں میں شدید درد ہے۔