پنجاب میں کس کی حکومت بنے گی، نون لیگ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اتحادی بننے کی پیشکش کر دی ہے تاہم مخدوم احمد محمود نے کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے ،اس موقع پر کہا گیا کہ دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے اب بھی ساتھ چل سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس دوران شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرنے کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔ملاقات کے دوران شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید خورشید شاہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ، دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلیفون کیا اور ا ن سیپنجاب میں حکومت سازی کے لئے تعاون مانگ لیا، ایاز صادق اور پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا اور ملک کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا ۔ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے چودھری پرویز الٰہی سے صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے تعاون بھی طلب کیا ہے جبکہ دونوں پارٹی رہنما وں کی جانب سے کمیٹیوں کی سطح پر مذاکرات پر اتفاق کیا گیا ہے