حکومت گرانا ہمارے لیے مشکل نہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت گرانا ہمارے لیے مشکل نہیں ہے۔ قوم کو تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ پھل قوم کی جھولی میں گرے کوئی اور نہ کھائے۔ لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی تھرڈ آپشن اور متبادل قوت بن چکی ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکمران جماعتوں کے باب مکمل ہوچکے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے وقت پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ایک صف میں کھڑی تھیں۔ ہم اصل اپوزیشن ہیں، میدان میں ہم اترے ہیں اور متبادل ہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو وکیل سود کے حق میں شرعی عدالت میں دلائل دیتا تھا، وہی موجودہ حکومت کا وکیل بن کرسود کا دفاع کر رہا ہے۔ حکومت میں آکر ایوانوں میں شریعت کو نافذ کر کے دکھائیں گے