ایران نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے طاقتور ممالک سے رابطے تیز کردیے
ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اعلیٰ حکومتی اہلکار عالمی طاقتوں سے رابطہ کررہے ہیں جس کا مقصد تنازعے کا خاتمہ ہے۔ دوسری جانب اوسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے اجلاس میں بھی ایرانی وفد نے شرکت کی، اس موقع پر چین، برطانیہ، روس اور فرانسیسی حکومتی نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں ایران اور برطانیہ کی جانب سے ایک دوسرے کے بحری جہازوں پر قبضے سے متعلق گفتگو ہوئی، ایران نے برطانوی اقدامات کو اشتعال انگریزی قرار دیا جبکہ لندن حکام نے بھی تہران حکومت کے اقدامات کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کہا۔ حالیہ تناؤ کے بعد عالمی سیاست میں بھی حل چل مچ چکی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اگر انہیں مذاکرات کے لیے تہران جانا پڑا تو جائیں گے۔