طالبان کا امریکی فوج کی واپسی کے اعلان سے قبل افغان حکومت کیساتھ مذاکرات سے انکار
طالبان نے امریکی فوج کی واپسی کے اعلان سے پہلے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا۔ افغان وزیر عبدالسلام رحیمی نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہیں۔ افغان وزیر کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات کسی یورپی ملک میں ہوں گے اور ان میں افغان حکومت کا 15 رکنی وفد شرکت کرے گا تاہم قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان وزیر کے دعوے کی تردید کی ہے۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اس وقت ہوں گے جب امریکا کے ساتھ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔