کابل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر بیس ہوگئی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سابق وزیر داخلہ اور نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح کے دفتر پر شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر بیس ہوگئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے حملے میں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے۔ کار بم دھماکے سے شروع ہونے والے اس حملے میں کم از کم چار حملہ آور ملوث تھے۔ حملے کے وقت سابق وزیر داخلہ تقریباً سو افراد کے ہمراہ اپنے دفتر میں موجود تھے