سوڈان کی فوجی کونسل اور حزب اختلاف کا مذاکرات شروع کرنے کا اعلان
سوڈان کی فوجی کونسل اور حزب اختلاف نے ملک کے سیاسی بحران کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوڈان کے بارے میں افریقی یونین کے ایلچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد آئینی اعلامیے کو حتمی شکل دینا ہے جس میں خود مختار کونسل کے اختیارات عبوری مدت کے دوران وزیراعظم کے عہدے اور دوسرے متعلقہ امور شامل ہیں۔