مولانا فضل الرحمٰن افراتفری پھیلانے کی بجائے معاشرے کی اصلاح کیلئے کردار ادا کریں:ڈاکٹر فردوس
اطلاعات ، نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو تجویز دی ہے کہ وہ افراتفری پھیلانے کی بجائے معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہی۔ جنہوں نے دھمکی دی تھی کہ ان کی جماعت اور اتحادی اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ جمہوری نظام سے 2018 کے عام انتخابات میں اپنی شکست کا بدلہ نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ 1988 ء کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پارلیمنٹ کا حصّہ نہیں ہیں۔