انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی
کراچی: انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 3 پیسے کمی کے بعد ڈالر 160روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی تھی۔ جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہو گیا تھا، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 160 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی دیکھی گئی، مارکیٹ میں امریکی کرنسی 160 روپے 70 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32 ہزار 376 پوائنسٹس کی سطح پر آگیا تھا۔