اگر یورپی کمیشن کسی معاہدے کے بغیر اتحاد سے انخلا سے بچنا چاہتا ہے تو اسے بریگزٹ کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کرناہوگا:برطانیہ
برطانیہ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کسی معاہدے کے بغیر اتحاد سے انخلا سے بچنا چاہتا ہے تو اسے بریگزٹ کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کرناہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیرخارجہ Dominic Raab نے کہاکہ برطانیہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم یورپی یونین کو اپنا موقف تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر یورپی یونین اپنے موقف پر قائم رہی تو برطانیہ معاہدے کے بغیر اتحاد سے انخلا پر غور کرے گا۔