سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انرجی مکس کا سامنا ہے۔عمر ایوب
وفا قی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انرجی مکس کا سامنا ہے، ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ صارفین کو بہتر نرخوں پر بجلی میسر آئیگی۔ بدھ کو اسلام آباد میں الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پالیں گے، پاکستان توانائی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان میں جدید طریقوں پر فیول کی فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن بہترین اسٹریٹجی ثابت ہوئی، کورونا صورتحال کے دوران درکار آلات اور سامان تیار کیا گیا الیکٹرک سے 650میگاواٹ کامعاہدہ،850میگاواٹ دے رہے ہیں، کے الیکٹرک کاٹیرف ملک کے دیگرحصوں سے کم ہے، کراچی کے صارفین کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔