مہوش حیات کا ہمایوں سعید کی 49 ویں سالگرہ پر پیغام

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی 49 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹار اور ایک عزیز دوست کو سالگرہ مبارک ہو۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہمایوں سعید کو انکی 49 ویں سالگرہ پر سماجی رابطوں کی سائٹ انسٹاگرام پر دنیا بھر سے مبارکباد اور نیک تمناوں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کے علاوہ میرے پاس تم ہومیں رومی کا کردار ادا کرنے والے والے چایلڈ سٹار شی سجاد نے بھی انسٹاگرام پر خوبصورت پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ماموں ہمایوں کو سالگرہ مبارک ہو.