عمر اکمل کی سزا تین سال سے ڈیڑھ سال کر دی گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمرا کمل کو ریلیف دے دیا گیا۔کرکٹر عمر اکمل کی سزا تین سال سے ڈیڑھ سال کر دی گئی۔ کرکٹر عمر اکمل نے تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی تھی جس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا آزاد ایڈ جیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے 13 جولائی کی واحد سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا،تاہم آج آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمرا کمل کو ریلیف دے دیا گیا۔کرکٹر عمر اکمل کی سزا تین سال سے ڈیڑھ سال کر دی گئی، عمر اکمل 20 اگست 2021 سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ اس حوالے سے قومی کرکٹر عمر اکمل نے وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سزا 3سال سے ڈیڑھ سال کر دی ہے،جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،سزا مزید کم کرانے کے لیے اپیل دائر کروں گا۔ واضح رہے کہ عمر اکمل نے انٹی کرپشن کوڈ2.4.4کی دو مرتبہ خلاف ورزی کی اور عمر اکمل کو پی ایس ایل فائیو کے آغاز کے روز 20 فروری کو معطل کیا گیا تھا، عمر اکمل نے فکسنگ کے لیےرابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں بروقت آگاہ نہیں کیا تھا اور عمر اکمل نے معاملہ انٹی کرپشن ٹریبونل میں لیجانے کی درخواست نہیں کی تھی ۔ ڈسپلنری پینل کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے عمر اکمل کو تین برس پابندی کی سزا دی تھی جس پرعمر اکمل نے ڈسپلنری فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔عمر اکمل کے اپیل کرنے کے بعد پی سی بی نے قواعد و ضوابط کے مطابق آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنےعمراکمل اپیل کی سماعت کی۔عمر اکمل نے معروف قانون دان بابراعوان کی خدمات حاصل کیں ۔