مصر میں ٹک ٹاک پر غیر مہذب ویڈیوزجاری کرنے پر 5 خواتین ٹک ٹاک فنکاروں کو جیل بھیج دیا گیا
مصر کی عدالت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹیک ٹوک پر غیر مہذب ویڈیو شئیر کرنے کے الزام میں پانچ خواتین سوشل میڈیا اسٹاروں کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔مصری ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مقامی عدالت کے ترجمان نے بتایا کہ حنین حسام ، موضع الاعدم اور تین دیگر خواتین کو ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹوک پر غیر اخلاقی ویڈیو جاری کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے واضع رہے کہ مصر میں گذشتہ ماہ بیلی ڈانسر سماءالمصری کو بھی ٹک ٹوک پر غیر مہذب ویڈیوبنانے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔