ایک ہی دن میں وزیر اعظم کے دومشیر مستعفی،اپوزیشن گٹھ جوڑ نے ملکی سیاست کادرجہ حرارت بڑھا دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کے لئے پریشانی کا سامنا، ایک ہی دن میں وزیر اعظم عمران خان کے دومشیروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے،ملکی سیاست میں عیدسے قبل ہی تبدیلی انگڑئی لیتے دکھائی دینے لگی ہے، اپوزیشن رہنما گٹھ جوڑ کر کے ملکی سیاست کے درجہ حرارت میں اضافہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم عمران کی خواہش پر ان کے مشیر بننے والے شہرت یافتہ ماہرین نے رخت سفر باندھتے ہوئے عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے جس پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر حکومت پر شدید تنقید ہوتی دکھا ئی دے رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی مشیر تانیہ آئدرس نے ٹوئیٹر پر اپنا استعفی شیئر کرتے ہوئے اعلان کہا ہے کہ ہے میری شہریت پر ہونے والی تنقید کے باعث ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے استعفی دیا ہے.