لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے جانب سے تین معذور یتیم بچوں کا گھر گرانے کیخلاف درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے جانب سے تین معذور یتیم بچوں کا گھر گرانے کیخلاف درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا.جسٹس شمس محمود مرزا نے 3 معذور بچوں کی ماں ثریا بی بی کی درخواست پر سماعت کی. تینوں معذور بچے وہیل چیئرز پر اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے.درخواستگزار کی جانب سے بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے.انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود معذور بچوں کے گھر کو گرا دیا گیا .لاہور کی سول کورٹ نے ایل ڈی اے کو کارروائی کرنے سے روک رکھا ہے. ایل ڈی اے نے شوکاز نوٹس دیےبغیر اور موقف سنے بغیر گھر مسمار کیا .ایل ڈی اے حکام گھر خالی کروانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں .فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے کو یتیم بچوں کا گھر خالی کروانے سے روکا جائے. سول کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود گھر مسمار کرنے پر ایل ڈی اے حکام کیخلاف کارروائی کی جائے۔