وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات نے ظہور احمد آغا کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے۔۔ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چوہدری فواد حسین بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا، وفاقی وزیر اطلاعات وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ بلوچستان پیکیج سے خطے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے حقیقی گیم چینجر ثابت ہوں گے، چوہدری فواد حسین بلوچستان میں ترقی کے لئے امن ضروری ہے، امید ہے گورنر بلوچستان امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، چوہدری فواد حسین