اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید
غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 سالہ شادی عمر سلیم شہید ہوگیا۔قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے سلیم کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعتراف کیا تھا۔خیال رہے کہ ستر روز قبل بیتامیں جبل الصبیح کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبل ابو صبیح کے قریب فلسطینی شہری عمیر سلیم کو گھات لگا کر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کرگرگیا اور جام شہادت نوش کرگیا۔