گورنر پنجاب کی سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور عوام کو مبارکباد
گورنر پنجاب چودھری سرور نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بیانہ نہیں حکومتی بیانہ کیساتھ متحد کھڑی ہے، پہلی بار اقتدار نہیں ملک و قوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہو رہا ہے۔
سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر @AhsanBaryarCh ، تمام PTI ورکرز
کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
سیالکوٹ کی باشعور عوام نے کپتان کے کھلاڑی کا انتخاب کر کے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف ہی وطن عزیز کی نمائندہ جماعت ہے
۔#سیالکوٹ_کپتان_کا #Sialkot— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) July 28, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں چودھری سرور نے کہا کہ انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان مدنیہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے، سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے