عراق: آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 5 فوجی ہلاک
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز شمالی عراق میں ایک دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے ، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کے پانچوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر بغداد کے شمال میں 170 کلومیٹر شمال کے قصبے آملی کے قریب گرا، لیکن ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ ہیلی کاپٹر کو مزائل لگا یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر ا۔ 2017 میں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند گروپ کی شکست کے باوجود ، اس گروہ کے باقی افراد نے عراق کے مختلف حصوں میں حکومتی افواج کے خلاف ہٹ اینڈ رن حملوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔