پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔اقوام عالم بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے غیر قانونی اقدامات واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پر بحرین میں ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورے کے دوران اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔