چودھری پرویز الٰہی کی راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت, چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے۔ انتظامیہ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے متعلقہ ادارے کمربستہ ہو جائیں۔ متاثرہ دیہات میں امدادی کیمپوں میں تمام ضروری اشیاء وافر تعداد میں موجود ہونی چاہئیں۔متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگانے کی ہدایت اور کہا کہ متاثرہونے والے دیہات کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔