پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
راولپنڈی: پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور بلوچستان کے 29 اضلاع حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اوتھل میں 4 دیہات کے 2 ہزار 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بارش اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کو پناہ گاہ اور پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا جبکہ کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی این 25 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ شاہراہ پل گرنے کے باعث 4 مختلف مقامات پر بند ہو گئی تھی۔