فارن فنڈنگ؛ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے پیش نظر عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو آج بھی عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے۔ عارف نقوی کی گرفتاری کے بعد عمران تک معاملہ جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس لیے پہلے ہی شور مچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ جے آئی ٹی بنائیں اور جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیں ۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر فوری گرفتار نہیں کرتے تو عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔پی ٹی آئی تسلیم کرے کہ یہ منی لانڈنگ میں ملوث ہیں۔ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔ اس طرح کا لائف اسٹائل کم آمدن میں کس طرح چل سکتا ہے؟۔