آرمی چیف نے جلد قرض کیلئے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر بات چیت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پر بات چیت کی ہے اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے درخواست کی ہے آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے اور وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔