پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی شروع ہے۔ ایوان میں 350 سے زائد ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پریس گیلری میں بھی فون لے جانے کی اجازت نہیں۔