مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ ن طائف ریجن کے صدر راجہ ظفر اقبال شدید آنتوں اور گردے کے انفیکشن کے باعث جدہ کے بخش اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کر لیے گئے ہیں۔ ان کی علالت پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شیخ محمد اسلم راہی نے پارٹی قیادت اور تمام ریجنل تنظیموں کی جانب سے راجہ ظفر اقبال کی جلد صحت یابی، شفاء عاجلہ اور صحتِ کاملہ کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
مسلم لیگ ن طائف ریجن کے صدر راجہ ظفر اقبال علیل، بخش اسپتال جدہ میں داخل — قیادت کی جانب سے دعاؤں کی اپیل
Jul 29, 2025 | 23:35