ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے پنجاب بھر میں جاری ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
جیوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کا کام مریضوں کا علاج معالجہ کرنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کرکے نہ صرف اخلاقیات بلکہ رولز اینڈ ریگولیشنز کی بھی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ اس کے علاوہ ان ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے اورانہیں مستقبل میں ہڑتال سے بھی روکا جائے تاکہ مریضوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔