سندھ ہائی کورٹ نے نائب وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست پر نوٹیفیکیشن پیش کرنے کاحکم دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کوحکم دیا کہ وہ نائب وزیراعظم کی تقرری کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کریں۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے کی۔درخواست مولوی اقبال حیدرکی جانب سےداخل کی گئی تھی جس میںموقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کےبعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ قاف کے چوہدری پرویز الہی کو نائب وزیراعظم مقرر کیا ہے جس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، چوہدری پرویز الہی اورسیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔