امریکی کانگریس میں حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل پیش کردیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں خارجہ امورکمیٹی کےچیئرمین مائیک راجرزنےحقانی نیٹ ورک کے خلاف بل پیش کیا جس میں اوباما انتظامیہ سےحقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قراردینےپرزوردیا گیا ہے۔ مائیک راجرز کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک امریکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ دوسری جانب کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کیجانب سےحقانی نیٹ ورک کوتشدد پسند تنظیم قراردیا گیا ہے۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک ناصرف سینکڑوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دارہےبلکہ یہ نیٹ ورک ان گنت معصوم افغان شہریوں کےقتل میں بھی ملوث ہے