محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی تاہم مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ میں مکران کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا البتہ بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی کےساتھ ساتھ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں بیالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی سبی اور بہاولنگر میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اس کے علاوہ اسلام آباد میں چالیس، لاہور بیالیس، کوئٹہ چونتیس،پشاور اور مظفر آباد انتالیس، ملتان چالیس،کراچی چونتیس، گلگت اکتیس،مری ستائیس اور فیصل آباد میں اکتالیس سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔