سپاٹ فکسنگ اسکینڈل، محمد عامر اور مجید مظہر کے درمیان رابطے موجود تھے، لارڈز ٹیسٹ میں بہت کچھ ہوا لیکن اسکا ثبوت نہیں ہے۔ سلمان بٹ
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان بٹ نے محمد عامر اور مظہر مجید کے درمیان ٹیکسٹ میسجز کے تبادلے کے مبینہ ثبوت بھی میڈیا کو دکھائے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں سارے معاملے میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پھنسایا گیا جبکہ وہ بے قصور ہیں۔۔۔ انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کے نوبال کرانے میں انکا کوئی کردار نہیں تھا۔ عامر اورمظہر مجید نے ایک دوسرے کے ساتھ مسیجز کا تبادلہ کیا اور یہ دونوں ہی منصوبے کے خالق تھے۔۔۔ مظہرمجید نے رقم کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ فرانزک ثبوت حاصل کرنے کیلئے دس ماہ لگے جبکہ وہ سزا اس سے پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آئی سی سی کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔