پاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کی اہلیت رکھتاہے۔ ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تخفیف اسلحہ کےموضوع پربحث ہوئی ، پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑسےتخفیف اسلحہ کی کوششوں کونقصان پہنچےگا، ایک ریاست کےجوہری صلاحیت بڑھانےکےاعلان سےاسلحےکی دوڑشروع ہوگی، پاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کی اہلیت رکھتاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کیلئےعالمی کوششوں میں شراکت دارہے، پاکستان نےسلامتی کونسل میں پانچویں قومی عملدرآمدرپورٹ جمع کرادی ہے