بھیر میں وین اورٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بھیرہ میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر وین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دوخواتین سمیت پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو وین سے نکال کر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےانتظامیہ کو زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔