وومن ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

خواتین کرکٹ کے عالمی کپ کا میلہ زور وشور سے جاری ہے، بھارتی خواتین آج ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اتریں گی، بھارت اپنے ابتدائی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پرجوش ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنا ابتدائی میچ کھو دیا، بھارت کی ٹیم پوائٹ ٹیبل پر دو پوائٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے، دوسری طرف آسٹریلین خواتین کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، آسٹریلین خواتین ایک میچ کھیل کر جیت چکی ہیں، جبکہ سری لنکا نے اپنا پہلا میچ گنوا دیا، آسٹریلیا نے فتح کے ساتھ دو پوائنٹ حاصل کئے جس کے بعد پوائٹ ٹیبل پر اس کا نمبر تیسرا ہے