کپتان کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف دھواں دار سیاسی اننگز کا آغاز

کپتان کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف دھواں دار سیاسی اننگز کا آغاز، چئیرمین تحریک انصاف نے پاناما کے معاملے پر حکومت پر تنقید کے باؤنسر برسا دئیے، ٹوئٹر پر کپتان لکھتے ہیں کہ سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والا شریف خاندان منی لانڈرنگ جیسے جرم پر جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کا رونا روتا ہے، ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں، شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے، انہوں نے سیاسی گاڈ فادر ضیاالحق کے ورثے کو زندہ رکھا ہوا ہے، عمران خان نے مودی ٹرمپ کی ملاقات اور ان کے بیانات پر بھی کڑی تنقید کی، بولے کہ ٹرمپ اور مودی کا بیان اخلاقیات اور انصاف کے منافی ہے، بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی صرف ہتھیاروں کی فروخت اور مالی مفادات پر مبنی ہے، ٹرمپ کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ بھارت افغانستان میں مداخلت کرتا ہے، حالانکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں شئیر کرتا ہے، ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے ہی خراب صورتحال کو مزید خراب کرے گی، کشمیر کی تحریک آزدی کو دہشتگردی سے جوڑنا بالکل اسی طرح ہے جیسے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جاتا ہے