بابر اعوان نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

بابر اعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا۔ بابر اعوان نے استعفی سپریم کورٹ سے بذریعہ ڈاک بھجوایا۔ استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات تحریر نہیں کی گئیں۔ استعفے کا متن کے مطابق بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز رہی۔ اپنی مرضی سے آرٹیکل چونسٹھ کے تحت مستعفی ہو رہا ہوں۔ بابر اعوان کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ چند روز قبل پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔