الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی
سلام آباد: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔
عام انتخابات کے لیے تین مراحل طے کرلیے گئے اور اب اگلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ایسے امیدوار جن کے نامزدگی فارمز منظور ہوچکے ہیں وہ آج ہی اپنے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں گے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی اور کل انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔ انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے اور 24 جولائی کو وقفے کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ ہوگی۔پولنگ کے لیے انتہائی سخت اقدامات کیے جائیں گے اور فوج کی نگرانی میں پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔