لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کارکنان کا دوسرے روز بھی احتجاج
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کارکنان آج دوسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 65 منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی ٹکٹ کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔مظاہرین نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ہی رات گزاری اور صبح ہوتے ہی وہیں ناشتہ بھی کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اہل عہدیداروں کو نظرانداز کرتے ہوئے منظور نظر شخص کو حلقے سے ٹکٹ دیا گیا جو انہیں قبول نہیں۔ کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا، پی ٹی آئی نے سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیامظاہرین نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی پی 65 منڈی بہاؤالدین سے ٹکٹ کا فیصلہ تبدیل کیا جائے اور طارق محمود کو ٹکٹ جاری کیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ جب تک عمران خان بات نہیں سنتے ان کے گھر کے باہر ہی بیٹھے رہیں گے۔